Pages

Monday, January 26, 2015

Sura Al Fatiha

دعا
سورہ فاتحہ کی ایک عجیب مربوط تشریح
سورة فاتحہ واقعی عجیب ہے ____
یہ سورة انسان کو مٹی سے اٹھا کر عرش کے نیچے لا کھڑا کرتی ہے…
ہمیں عدم سے وجود میں لانے والا، پیدا کرنے والاکون ؟ اللہ _______ الحمدللہ!
پھر ہمیں پالنے والا کون ____رَبِّ الْعَالَمِينَ
دنیا میں ہمیں تھامنے اور چلانے والا کون ____ ’’اَلرَّحْمٰن‘‘ …
آخرت میں ہم کس کے سہارے ہوں گے_____ ’’اَلرَّحِیْم‘‘…
ہمیں دار دنیا سے آخرت منتقل کرنے والا اور وہاں ہمیں انصاف دینے والا _____’’مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْن‘‘…
جب ہماری پیدائش سے لے کر ہمیں اگلے جہاں لے جانے والا صرف اللہ تو بس پھر ہم اسی کے بندے اسی کے غلام ______ اِیَّاکَ نَعْبُدُ…
جب غلامی اس کی اختیار کی تو اب مدد کے لئے بھی صرف اسی کے سامنے جھکیں گے _____’’وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْن‘‘…
مانگو کیا مانگتے ہو … یا اللہ آپ سے آپ ہی کو مانگتے ہیں … وہ راستہ جو سیدھا آپ تک پہنچا دے __________ اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ
اور ہمیں انعام یافتہ افراد میں شامل کرادے _______ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
اور ہمیں گمراہی اور آپ کے غضب سے بچا دے ________ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿۷﴾
آمین یا رب العالمین
*********************
ھر عمل، الله کی رضا کے لیے
پیارے اور آخری نبی پر بے شمار درود و سلام
علم کی روشنی ھدایت کی روشنی
السلام عليكم
القرآن
سورہ طہ' 132
پارہ 16

اور اپنے اہل و عیال کو نماز کا حکم دیجۓ اور (خود بھی) اس پر قائم رہیے،
ھم آپ سے رزق نہیں مانگتے، ھم ہی آپ کو رزق دیتے ہیں، اور بہترین انجام تو (اہل) تقوی' کیلۓ ھے.


No comments:

Post a Comment